Jan ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • انٹرپول کے سابق سربراہ کو قید اور جرمانہ کی سزا

چین کی عدالت نے بین الاقوامی پولیس انٹرپول کے سابق سربراہ کو 13 سال، 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی عدالت نے انٹرپول کے سابق سربراہ مینگ ہونگ وائی کو رشوت خوری کے الزام میں قید کی سزا سنائی اور ان پر 20 لاکھ یوان کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدالت کے مطابق مینگ ہونگ پر کرپشن اورعہدے کے ناجائز استعمال کا الزام ثابت ہوگیا۔ مینگ ہونگ وائی چینی پولیس کے متعدد اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے کے بعد انٹرپول کے سربراہ منتخب ہوئے تھے۔ وہ چین میں پبلک سکیورٹی کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔

مینگ ہونگ وائی حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی کے رہنما بھی رہ چکے ہیں ۔

 

ٹیگس