Jan ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کے مواخذے پر کارروائی شروع

ٹرمپ کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک وائٹ ہاؤس، محکمہ خارجہ اور آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ سے دستاویزات حاصل کرنے سے متعلق تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے پر کارروائی کا آغاز ہو گیا، ری پبلکنز نے دستاویزات اور شواہد حاصل کرنے سے متعلق ڈیموکریٹس کی تینوں تحریکیں مسترد کردیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کارروائی کے 6 روز جاری رہنے اور جنوری کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کو مذاق اور دھوکا قرار دیا ہے ، جبکہ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ مواخذے کے الزامات مضحکہ خیز اور خطرناک ہیں۔

ٹیگس