Jan ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے مواخذے کا پہلا دن، چالان میں اصلاح کی مخالفت

ری پبلکن نے ٹرمپ کے مواخذے کے چالان میں اصلاح سے متعلق ڈیموکریٹ کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔

 سینیٹ میں ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کے پہلے دن ڈیموکریٹ نے کیس میں تین اصلاحات کا مطالبہ کیا تھا جس کی ری پبلکن کی جانب سے سخت مخالفت کی گئی۔
ٹرمپ کے مواخذے کے پہلے دن کی کارروائی منگل کے روز ہوئی تھی۔
سینیٹ میں ڈیموکریٹ دھڑے کے سربراہ چک شومر نے درخواست کی تھی کہ امریکی صدر کے چیف آف اسٹاف مائک مول وینی کو بھی سینٹ میں گواہی کے لیے طلب کیا جائے جو یوکرین گیٹ اسکینڈل کی صورتحال سے پوری طرح واقف ہیں انہوں نے وزارت خارجہ کی دستاویزات فراہم کرنے نیز جان بولٹن سمیت وائٹ ہاؤس کے بعض دوسرے موجودہ سابق عہدیداروں کو بھی گواہی کے لیے ایوان میں طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
 
ان معاملات پر ایوان ، پارٹی بنیاد پر تقسیم ہوگیا ہے اکثریتی ری پبلکن دھڑے کے تمام ترپن ارکان نے اس کے خلاف ووٹ دیے۔
قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ کے مواخذے کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے سینیٹ کے دو تہائی ارکان کے ووٹ درکار ہیں۔

ٹیگس