چین میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
Jan ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
چین میں نیو کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب تک اکتالیس افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں
روز نامہ ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق صوبہ ہوبی میں کرونا وائرس سے مرنےو الے سب ہی افراد کا تعلق ووھان شہر سے تھا جہاں سے کرونا وائرس پھیلنا شروع ہوا ہے۔حکام نے نیو کرونا وائرس سے کم سے کم اکتالیس افراد کی اموات کی تصدیق کی ہے۔رپورٹ کے مطابق چین کے انتیس صوبوں میں تقریبا ایک ہزار ایک سو بارہ افراد نیو کرونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔پراسرار کرونا وائرس کا سب سے پہلا کیس دسمبر دوہزار انیس میں چین کے شہر ووھان میں سامنے آیا تھا۔چین نے بیماری کی روک تھام کے لیے صوبہ ھوبی کے آٹھ شہروں کو سیل کردیا ہے اور ہزاروں ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس کو ملک کے دیگر علاقوں سے ووہان سٹی روانہ کیا جارہا ہے۔چین کے علاوہ امریکہ، فرانس اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے گیارہ دیگر ملکوں میں بھی کرونا وائرس کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ دنیا کے اکثر ملکوں نے اپنے شہریوں کو چین کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔