کورونا وائرس پر قابو پانے میں چین تاحال ناکام ہلاکتیں 304 ہوگئیں
Feb ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 14 صوبوں میں فروری کے دوسرے ہفتے تک چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن صوبوں میں چھٹیاں دی گئی ہیں وہ چین کی معیشت میں 70 فیصد کے قریب حصہ ڈالتے ہیں۔
چین کی معیشت کو کورونا وائرس کی وجہ سے بندش سے رواں سہ ماہ میں 60 ارب ڈالر تک کا خسارہ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس نے چین میں مزید 45 جانیں لے لیں، مرنے والوں کی تعداد 259 سے بڑھ کر 304 ہوگئی جبکہ 2 ہزار 590 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔