کورونا وائرس سے مزید 73 کی موت، مرنے والوں کی تعداد 563 ہو گئی
Feb ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 563 ہو گئی ہے جبکہ 28018 لوگوں میں اس کے اثرات پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔
چین کی سرکاری صحت کمیٹی نے آج جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ پانچ فروری کی آدھی رات تک 31 صوبوں میں کورونا وائرس کے 28018 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے جس میں 3859 لوگوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے563 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 1153 افراد کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
اس سے پہلے بدھ کو جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے 490 افراد ہلاک ہو ئے تھے اور 24324 معاملات کی تصدیق ہوئی تھی۔