Feb ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس سے مزید 103 ہلاک، تعداد 1016 ہوگئی

چین سے شروع اور پھیلنے والے کورونا وائرس سے مزید 103 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد چین میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سولہ ہوگئی جبکہ دیگر ملکوں میں مرنے والوں کی تعداد 2 ہے۔

چین کے سرکاری ذرائع نے 2 ہزار 478 نئے کیسز کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 ہزار 638 ہوگئی ہے۔

چین کے علاوہ دیگر ممالک میں اب تک کورونا وائرس کے 300 سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں۔  جاپان میں بحری جہاز پر موجود بیماروں کی تعداد 135 ہوگئی ہے، جن میں 23 امریکی مسافر بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 8 افراد برطانیہ میں بھی متاثر ہوئے ہیں۔

چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق صوبہ ہبوئی میں 103 ، بیجنگ، تیآنجن، هئی لونگ ژیانگ ، ان ہوئی اور ہنان میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ کمیشن کے مطابق پیر کو مزید 3536 مشتبہ کیس رکارڈ کئے گئے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارہ برائے صحت نے اپنے ماہرین کو چین روانہ کردیا ہے۔ عالمی تناظر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ 25 ممالک میں نوٹ کیا گیا ہے۔ دنیا کی کئی ایئرلائنز نے چین کے لیے پروازیں روکنے کا اعلان کیا ہے تاکہ اس مہلک مرض کو کسی حد تک لگام دی جا سکے۔

اُدھر ہانگ کانگ میں بھی 24 مریضوں اور ایک ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ برطانیہ میں صحت کے عملے سے وابستہ دو افراد میں کورونا وائرس کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

ٹیگس