جنگ کے اختیارات محدود نہ کیےجائیں، ٹرمپ کی سینیٹ سے اپیل
Feb ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ کے ارکان سے اپیل کی ہے وہ ان کے جنگی اختیارات میں کمی کے بارے میں پیش کی جانے والے بل کو مسترد کردیں۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ بات ملک کی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے کہ ہماری سینیٹ ایران کے خلاف جنگ سے متعلق صدر کے اختیارات میں کمی کا بل پاس نہ ہونے دے۔ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ہم ایران کے مقابلے میں ٹھیک عمل کر رہے ہیں اور یہ وقت کمزوری دکھانے کا نہیں۔
واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں اب سے چند گھنٹے کے بعد صدر ٹرمپ کے جنگی اختیارات میں کمی کا بل رائے شماری کے لیے پیش کیا جانے والا ہے۔ اس بل کے تحت ایران کے خلاف کسی بھی قسم کے فوجی حملے کے لیے کانگریس کی اجازت ضروری ہوگی۔ امریکی ایوان نمائندگان پہلے اس بل کی منظوری دے چکا ہے۔
جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں پر بزدلانہ حملے کے بعد صدر ٹرمپ کی ایران مخالف دھمکیوں نے امریکی کانگریس کو انتہائی تشویش میں مبتلا کردیا ہے اور ڈیموکریٹ ارکان ایران کے خلاف جنگ سے متعلق صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔