Mar ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکا میں شدید طوفان، بائیس افراد لقمہ اجل بن گئے

امریکی ریاست ٹینیسی میں شدید طوفان سے کم سے کم بائیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

امریکا میں ذرائع ابلاغ اور ایمرجنسی منیجمنٹ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ریاست ٹینیسی میں شدید طوفان کے باعث کم سے کم بائیس  افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور بہت سی عمارتیں منہدم ہوگئیں-

خبروں میں کہا گیا ہے کہ ریاست ٹینیسی کی چار کاؤنٹی میں آئے شدید طوفان سے انیس افراد کی موت ہوگئی ہے - امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ طوفان اتنا شدید تھا کہ اس کی وجہ سے دسیوں عمارتیں منہدم ہوگئیں- طوفان کے باعث بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی جس کی وجہ سے ہزاروں گھرانے اندھیروں میں ڈوب گئے-

ریاست ٹینیسی کے صدر مقام میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے - امدادی کارروائی جاری ہے -  سی این این نے خبردی ہے کہ ڈیڑھ سو سے زائد افراد کو جو طوفان میں زخمی ہوئے ہیں اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے- امریکا میں طوفان سےنمٹنے میں حکومت کی ناقص کارکردگی پر ماضی میں خاصی تنقیدیں ہوتی رہی ہیں-

 

ٹیگس