Mar ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • طالبان کے ساتھ معاہدہ کمزور ہے، امریکی کمانڈر کا اعتراف

افغانستان میں تعینات باوردی امریکی دہشتگردوں کے کمانڈر نے طالبان کے ساتھ امریکی سمجھوتے کو نہایت کمزور قرار دیا ہے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں با وردی امریکی دہشتگردوں کے کمانڈر اسکاٹ میلر نے اعلان کیا ہے کہ اگر طالبان گروہ ، افغانستان میں انکے اڈوں پر اپنے حملے جاری رکھے گا تو امریکہ بھی طالبان کے اڈوں پر حملے کرے گا۔

یہ بیان ایسے حالات میں سامنے آیا ہے کہ طالبان نے انتیس فروری کو قطر میں امریکہ کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے پر دستخط کے بعد افغان فوجیوں کے خلاف اپنے حملے تیز کردیئے ہیں، جبکہ طالبان نے امریکہ کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے میں وعدہ کیا تھا کہ وہ افغان فوج پر حملے نہیں کریں گے۔

درایں اثنا صوبہ اروزگان میں افغان فوجیوں اور طالبان کے درمیان تازہ ترین جھڑپوں میں تیرہ افغان فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ صوبہ ہلمند میں امریکی طیاروں نے طالبان کے ٹھکانوں پر ہوائی حملہ کیا ہے-

ٹیگس