ٹرمپ سب سے خطرناک شخص ہیں: امریکی اسپیکر
Mar ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۷ Asia/Tehran
امریکی ایوان نمائندگان سربراہ نینسی پیلوسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر ملکی تاریخ کا خطرناک ترین شخص قرار دیا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹ سربراہ نینسی پیلوسی کا کہنا تھا کہ ان کے اور ٹرمپ کے درمیان ٹھوس اختلافات پائے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نہ تو حقائق بیان کرتے ہیں اور نہ ہی آئین کا احترم کرتے اور ساتھ ہی بچوں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نے ڈیموکریٹ ارکان پر زور دیا کہ وہ اپنی ساری توجہ ٹرمپ کو شکست دینے پر مرکوز کریں کیونکہ ملک آئندہ چار برسوں تک ٹرمپ کی صدارت کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
صدر ٹرمپ کی سب سے بڑی ناقد شمار ہونے والی نینسی پیلوسی نے گزشتہ ہفتے کورونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی پالیسوں پر بھی کڑی نکتہ چینی کی تھی۔