امریکہ کو چین کا انتباہ، تمام آپشن میز پر ہیں
Mar ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۴ Asia/Tehran
چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر واشنگٹن اس غلط راستے کو جاری رکھنا چاہے گا تو بیجنگ نئے اقدامات کرے گا۔
بدھ کو بیجنگ کا یہ ردعمل، امریکی صدر اور وزیر خارجہ کی جانب سے کورونا وائرس کو ، چینی وائرس اور ووہان وائرس کا نام دیئے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔
تقریبا ایک ہفتے قبل چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا تھا کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ کورونا وائرس امریکی فوجیوں کے ذریعے چین میں منتقل اور پھیلایا گیا ہے -
کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے چین اور امریکہ کے حکام کے درمیان تشہیراتی جنگ تیز ہوگئی ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کو اس وائرس کے پھیلنے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔