Mar ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • انسداد کورونا مہم میں پابندیاں بڑی رکاوٹ ہیں: 8 ممالک کا اقوام متحدہ کے نام خط

اقوام متحدہ میں ایران، روس، چین، کیوبا، شمالی کوریا، عراق، وینزویلا اور نکاراگوئے کے نمائندوں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام ایک مراسلے میں کورونا کو سب کا مشترکہ دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کی راہ میں پابندیاں منفی اثرات مرتب کر رہی ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران، روس، چین، کیوبا، شمالی کوریا، عراق، وینزویلا اور نکاراگوئے کے نمائندوں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹینو گوٹریش کے نام لکھے جانے والے خط میں کہا کہ جن ممالک کے خلاف غیر قانونی، یکطرفہ اور اقوام متحدہ کے منشور کے خلاف جو پابندیاں عائد ہوئی ہیں وہ کورونا کا مقابلہ کرنے میں ان ممالک کے لئے مسائل و مشکلات کا باعث بن رہی ہیں۔

اس مراسلے میں اقوام متحدہ کے مستقل ماہرین کی رپورٹ کی جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ جس میں آیا ہے کہ یکطرفہ اور غیر انسانی پابندیوں کو جو ون تھرڈ انسانوں کو متاثر کر رہی ہیں کسی بھی طور انسانی جانوں کے نجات کی راہ میں سیاسی حربے کے طور پر استعمال ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔

دنیا کے آٹھ ممالک کے نمائندوں کے خط میں تاکید کی گئی ہے کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر باہمی تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے تاہم پابندیوں کی وجہ سے طبی وسائل من جملہ تشخیص دینے والی کٹ اور ادویات کی روک تھام، کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی جد و جہد کو کمزور کر رہی ہے۔

ٹیگس