Apr ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • اٹلی نے کورونا کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، 14 ہزار افراد ہلاک

کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 50 ہزار افراد ہلاک جبکہ 9 لاکھ 80 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 2 لاکھ 3 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں  760 افراد کی ہلاکت  کے بعد مجموعی طور پر اس ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 915 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس میں مزید 4 ہزار 668  افراد مبتلا ہوئے۔ اس طرح اس ملک میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 15 ہزار 242  افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم جوزبہ کونتہ نے پورے ملک کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کورونا پر قابو پانے میں اب تک ناکام رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب  تک کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 50 ہزار افراد ہلاک جبکہ 9 لاکھ 80 ہزار افراد متاثراور 2 لاکھ 3 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس