امریکی دھمکیاں نظر انداز کر کے شمالی کوریا نے ایک اور میزائل داغا
Apr ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے کم درجے پر مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا نے آج بروز منگل اعلان کیا کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائلی تجربے کے بعد حالات کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس ملک کی وزارت دفاع اور انٹیلی جنس اس حوالے سے رابطے میں ہیں۔
شمالی کوریا کے میزائلی تجربے کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔
شمالی کوریا کے رہنما نے یکم جنوری کو اعلان کیا تھا کہ اگر امریکہ سے مذاکرات شروع نہ ہوئے تو وہ اپنا میزائلی و ایٹمی پروگرام پھر سے شروع کر دے گا۔
فروری دوہزار انیس میں ہانوئے مذاکرات کی ناکامی کے بعد سے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ رک گیا تھا۔