Apr ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۰ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں قرنطینہ کے خاتمے کا مرحلہ وار منصوبہ

حکومت برطانیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے نتائج پر قابو پانے کے لئے خاص منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔

روزنامہ ڈیلی میل کے مطابق حکومت برطانیہ کے پیش کردہ منصوبے پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت ملک کو قرنطینہ سے باہر نکالے کے لیے شہریوں کو دس دس افراد کے گروپ میں تقسیم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
اس تجویز کے مطابق کوئی بھی خاندان دس افراد پر مشتمل دوستوں اور رشتہ داروں کا گروپ تشکیل دے کر، ایک دوسرے سے ملاقات کر سکے گا تاہم انہیں گروپ سے باہر کے لوگوں سے ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔  
حکومت برطانیہ نے پچھلے دنوں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے رفت و آمد پر پابندی عائد کردی تھی۔  
حکومت برطانیہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے منصوبے کا اعلان ایسے وقت میں کیا جب اس ملک میں کورونا کا پھیلاؤ اسپتالوں میں بحران کا سبب بنا ہوا ہے۔ برطانیہ کے بیشتر اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو ایڈمٹ کرنے کی گنجائش موجود نہیں ہے۔ 

ٹیگس