May ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • جنوبی کوریا امریکی فوج کا کرایا بڑھانے پر راضی ہے: ٹرمپ کا دعوی

ڈونلڈ ٹرمپ نے از خود دعوا کیا ہے کہ جنوبی کوریا نے امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا کرایا بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے جبکہ خود جنوبی کوریا نےتا حال انکے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

نیوز ایجنسی رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا نے اپنے یہاں تعینات امریکی فوجیوں کے اخراجات کی مد میں اضافے پر اتفاق کیا ہے۔ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ اس حوالے سے ہم سئول کے ساتھ کسی سمجھوتے پر پہنچ سکتے ہیں جبکہ جنوبی کوریا بھی ایسا ہی چاہتا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا نے زیادہ رقم ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے اور وہ بقول ان کے اس سے کہیں زیادہ ادائیگی کریں گے جو میرے صدر بننے سے پہلے کرتے رہے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے ایوان صدر کے ایک افسر نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ تاحال ایسی کوئی بات طے نہیں ہوئی ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے مطابق امریکیوں کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے لیکن ابھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکا ہے۔

قابل ذکر ہے امریکہ نے جنگِ کوریا کے اختتام پر انیس سو ترپن سے دسیوں ہزار امریکی دہشتگرد جنوبی کوریا میں تعنیات کر رکھے ہیں۔

ٹیگس