May ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۰:۵۵ Asia/Tehran
  • نیویارک میں لاک ڈاون میں نرمی کا فیصلہ مؤخر

نیویارک کے گورنر نے ایک بار پھر معمولات زندگی بحال کرنے کی مخالفت کی ہے۔

نیویارک کے گورنر انڈریو کومو کا کہنا تھا کہ کورونا پر قابو پائے بغیر ریاست میں معمول کی سرگرمیاں بحال نہیں کی جا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے اور بہت سے لوگ روزگار سے محروم ہوگئے ہیں تاہم کورونا پر قابو پانے کے لیے ہمیں مزید اقدامات انجام دینا ہوں گے۔
نیویارک کے گورنر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے لیے ہم ریاست میں کورونا وائرس کے حوالے سے موصول ہونے والے ڈیٹا کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اقتصادی سرگرمیوں کے آغاز کے حوالے سے امریکی آئین نے صدر ٹرمپ کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں کیونکہ کسی بھی ریاست میں معمولات کی بحالی کا فیصلہ کرنا گورنر کے اختیار میں ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس میں متبلا ہونے والوں کی تعداد گیارہ لاکھ ساٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد سڑسٹھ ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے۔

ٹیگس