دنیا بھر میں کورونا سے 39 لاکھ افراد متاثر اور ہلاک
کورونا وائرس خاموشی سے ہر روز پوری دنیا میں ہزاروں افراد کو نگل رہا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے اور مجموعی طور پر اس سے اب تک 2 لاکھ 52 ہزار 407 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 69 ہزار 921 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 900 ہو چکی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 29 ہزار 79 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 11 ہزار 938 رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 734 ہوگئیں جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار 584 ہو گئی۔
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 25 ہزار 201 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 69 ہزار 462 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 48 ہزار 301 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 25 ہزار 428 ہو چکی ہیں۔
جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 6 ہزار 993 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 66 ہزار 152 ہو گئے۔
کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 356 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 268 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 461 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 27 ہزار 659 ہو گئے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 191 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 28 ہزار 656 تک جا پہنچی ہے۔
چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں اس وائرس سے اب تک کل ہلاکتیں 4 ہزار 633 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 881 ہو گئےہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 36 لاکھ 46 ہزار 201 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 52 ہزار 407 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 21 لاکھ 93 ہزار 624 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 49 ہزار 637 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 لاکھ 170مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔