May ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • امریکی نائب صدر مائک پینس قرنطینہ میں، ٹرمپ کو بھی خطرہ

امریکہ کے نائب صدر مائک پینس کو قرنطینہ کر کے انہیں وائٹ ہاؤس کے باقی کارکنوں سے دور رکھا جا رہا ہے۔

بلومبرگ نے امریکہ کے نائب صدر مائک پینس کو قرنطینہ کئے جانے کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پینس اپنی پریس سیکریٹری کیتھرین میلر کے کورونا میں مبتلاء ہونے کے بعد جمعے سے وائٹ ہاؤس میں نظر نہیں آئے ہیں۔

مائک پینس کے دفتر نے اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیر کو وائٹ ہاؤس آئیں گے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران وائٹ ہاؤس کے کئی کارکن اور امریکی صدر ٹرمپ کی خفیہ سیکورٹی سروس کے گیارہ اہلکار بھی کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں اور تقریبا ساٹھ افراد نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

سی ان ان نے جمعرات کو رپورٹ دی تھی کہ ٹرمپ کے ایک ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس نے خود ٹرمپ کے کورونا میں مبتلاء ہونے کے بارے میں تشویش بڑھا دی ہے۔

ٹیگس