ٹرمپ چین کو بخشنے پر تیار نہیں!
امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر چین پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اس کے ساتھ مکمل طور پر قطع تعلق کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے فاکس بزنس ٹی وی چینل سے گفتگو میں چین سے تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات کا خاتمہ امریکہ کے لئے پانچ سو ارب ڈالر کے ذخیرے کا باعث بنے گا۔
کورونا وائرس کے مقابلے میں بے بس و ناتواں نظر آنے پر امریکی حکام پر ہونے والی تنقید کے بعد وہ گذشتہ چند ہفتوں سے چین کو نکتہ چینی کا نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ اسے کورونا وائرس پھیلنے کا ذمہ دار قرار دے سکیں۔
امریکی حکام کا دعوی ہے کہ چین نے کورونا وائرس سے متعلق مسائل کو پوشیدہ رکھا ہے اور عالمی اداروں کو صحیح اطلاعات فراہم نہیں کی ہیں جبکہ چین اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہتا ہے کہ امریکی حکام کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے ہیں اور وہ اسی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے اس قسم کے دعوے کر رہے ہیں۔