May ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکی ٹرک مالکین نے ٹرمپ کی تقریر میں خلل ڈال دیا

امریکی ٹرک مالکوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا اور ہارن بجا کر صدر ٹرمپ کی تقریر میں خلل ڈال دیا ۔

امریکی صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے احاطے میں خطاب کر رہے تھے اور باہر مظاہرہ کر رہے ٹرک ڈرائیور ہارن بجا کر ان کی تقریر میں روکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے-

ٹرمپ نے اپنے خطاب کے دوران مظاہرین کے شور و غل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی محبت کی نشانی ہے اور یہ ہارن کی آوازیں، حیرت انگیز اور دلچسپ ہی۔

امریکہ کے دسیوں ٹرک مالکین نے گذشتہ کئی دن سے بطور احتجاج اپنی گاڑیاں دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کھڑی کر دی ہیں۔ ٹرک مالکین کرایہ اور نقل و حمل ٹیرف کلومیٹر کے لحاظ سے بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ کورونا کے اس دور میں سامان پہنچانے والی کمپنیوں کا کردار نہایت اہم ہے۔ کورونا وائرس کے باعث امریکی عوام کے معاشی مسائل بڑھ گئے ہیں، آمدنی کم ہو گئی ہے اور لاکھوں افراد اب تک بے روزگار ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں اس وقت چودہ لاکھ چوراسی ہزار دو سو پچاسی افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ کورونا مریض امریکہ میں ہیں۔

 

ٹیگس