کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی تعاون بے حد ضروری
May ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون پر تاکید کی ہے
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹڈروس ایڈھانوم نے کہا کہ کورونا سے پیدا ہونے والے بحران کا تیزی سے مقابلہ کرنے کے لئے قومی اور عالمی سطح پر سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ ایڈہانوم نے کہا کہ کورونا ویکسین ایک عالمی اور عمومی چیز ہے جو سب کو ملنا چاہئے تاکہ اس وبا کو روکا جا سکے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے تاکید کی کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے انجام پانے والی ریسرچ کو فروغ دینے کے لئے تعاون کی ترغیب دلانا چاہئے۔ رپورٹوں سے پتہ چلا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کئی دواساز یورپی کمپنیوں سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ریسرچ کے نتائج پر ان کی اجارہ داری ہوگی ۔