امریکی اسپیکر کی امریکی وزیر خارجہ پر تنقید
May ۲۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۹ Asia/Tehran
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے اس ملک کے وزیر خارجہ پر سعودی عرب کو کانگریس کی اجازت کے بغیر اسلحے کی فروخت پر اتفاق کرنے پر تنقید کی ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے اپنی ہفتے وار پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیر خارجہ مائک پمپؤ کو سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کی تحقیقات کرنے والے انسپیکٹر اسٹیو لینیک کی معزولی کے بارے میں کانگریس میں گواہی دینا چاہئے۔
ننسی پلوسی نے کہا کہ پمپیو نے دوہزار انیس میں سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے کے لئے جعلی ہنگامی حالت کا اعلان کیا اور یہ اقدام امریکی کانگریس کا فیصلہ کمزور ہونے کا باعث بنا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے کہا کہ اپریل سے اب تک حکومتی رویّے کی نگرانی کرنے والے چند انسپیکٹروں کو نکالے جانے سے پتہ چلتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کو حقیقت کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔