امریکی مفکر کا بیان، ٹرمپ اقتدار کے بھوکے ہیں
امریکا کے مشہور مفکر اور تجزیہ نگار نوام چامسکی کا کہنا ہے کہ امریکی اقتدار ایسے شخص کے ہاتھ میں ہے جو صرف اقتدار کا بھوکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کا صدارتی عہدہ اور وائٹ ہاوس، اقتدار کے بھوکے ایسے انسان کے ہاتھ میں آ گیا ہے جس کے نزدیک شخصی مفاد اور اقتدار میں باقی رہنا ہی سب کچھ ہے۔
نوام چامسکی کا کہنا تھا کہ امریکا میں کوئی دور اندیش اور سمجھدار رہنما نہیں ہے۔ ان کے مطابق ٹرمپ کے نزدیک اس بات کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہ امریکا یا دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔
امریکی مفکر نے کورونا کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کی کارکردگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے لئے سب سے اہم اقتدار ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ بغیر کسی پروگرام کے کورونا سے مقابلہ کر رہی ہے۔ چامسکی کے مطابق امریکا کا طبی بجٹ کم ہوا ہے اور ماحولیات کی تبدیلی کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔