کیا، روسی فوجی لیبیا میں موجود ہیں؟
May ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۹ Asia/Tehran
روس نے امریکا کے اس الزامات کی سختی سے تردید کی ہے کہ ماسکو نے اپنے فوجیوں کو لیبیا بھیجا ہے۔
انٹرفیکس خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک روسی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ماسکو نے اپنے فوجیوں کو لیبیا نہیں بھیجا ہے۔
انہوں نے یہ بات بدھ کو امریکا کے اس الزامات میں اپنے رد عمل میں کہی جس میں امریکا نے دعوی کیا تھا کہ روس نے اپنے فوجیوں کو لیبیا بھیجا ہے۔
در ایں اثنا روس کی وزارت دفاع کے سکریٹری نے بھی امریکی الزامات کو مسترد کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کی وزارت خارجہ نے منگل کو دعوی کیا تھا کہ روس نے حال ہی میں لیبیا کے لئے فوجی ساز و سامان اور فوجی روانہ کئے ہیں ۔
امریکا کے بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ روس، لیبیا میں مداخلت کرتے ہوئے خلیفہ حفتر کی حمایت کر رہا ہے۔