May ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی کارکردگی پر بڑھتی جا رہی ہے امریکی عوام میں ناراضگی

امریکہ میں تازہ سروے نتائج سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ امریکی عوام کورونا وائرس کے مقابلے میں ٹرمپ حکومت کی کارکردگی سے ناراض ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آئی پی سوس انسٹیٹیوٹ کے سروے نتائج بتا رہے ہیں کہ امریکہ کے ترسٹھ فیصد عوام کورونا وائرس کے سلسلے میں ٹرمپ حکومت کی کارکردگی سے شدید ناراض ہیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ امریکہ میں لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں اور اسی ملک میں سب سے زیادہ اموات بھی واقع ہوئی ہیں۔

امریکہ میں اب تک سترہ لاکھ، پینتالیس ہزار، آٹھ سو تین افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے ایک لاکھ دو ہزار، ایک سو سات افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

امریکہ نے دیگر ملکوں کے مقابلے میں کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل دیر سے شروع کیا ہے اور اب اسے کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اس بیماری کے مقابلے کے لیے ضروری وسائل اور ٹیسٹ کٹس کی، قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

یورپ کے مختلف ممالک کے عوام بھی کورونا وائرس کے مقابلے میں اپنے ملکوں کی حکومتوں کی ناقص کارکردگی سے ناراض ہیں اور فرانس کے ترسٹھ اور اٹلی کے پچاس فیصد سے زائد لوگوں نے کورونا وائرس کے مقابلے میں اپنی حکومتوں کی کارکردگی کو کمزور قرار دیا ہے۔

ٹیگس