May ۳۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۹ Asia/Tehran
  • 'ڈاکٹر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کے لئے جو دوا تجویز کی ہے اسی دوا کو امریکی اسپتال اور طبی مراکز کورونا کے مریضوں کو دینے سے انکار کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کی جانب سے کورونا کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے ملیریا کی دوا ہائیڈرو اوکسی کلوروکوئن کی بہت زیادہ حمایت کئے جانے کے باوجود امریکی اسپتال، اسے کورونا کے مریضوں کو نہيں دے رہے ہیں۔

وہاں کے کچھ اسپتالوں میں اس دوا پر روک لگا دی گئی ہے۔

ان اسپتالوں نے کورونا کے مریضوں کے لئے ہائیڈرو اوکسی کلوروکوئن نامی دوا کا استعمال غیر مناسب قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ملیریا کی دوا، انسان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔

در ایں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعوی ہے کہ ہائیڈرو اوکسی کلوروکوئن کی دو ہفتے تک خوراک لینے کے بعد بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس مہینے کے آغاز میں ٹرمپ نے بتایا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ہائیڈرو اوکسی کلوروکوئن دوا لے رہے ہیں۔

ٹیگس