May ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکی مظاہرین کو سرکوب کرنے پر روس کا سخت رد عمل

روس کی وزارت خارجہ نے امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی سرکوبی کو امریکہ میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔

تاس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے حوالے سے  رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں ہونے والے مظاہروں اور بڑے پیمانے پر نا امنی سے دکھائی دے رہا ہے کہ امریکہ میں کس حد تک انسانی حقوق اہم اور سنجیدہ مسئلہ بن گیا ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ امریکی پولیس کے حکام  بہت سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایک سفید فام امریکی پولیس اہلکار نے چند روز قبل مینیاپولس شہر میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کو انتہائی غیر انسانی طریقے سے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا۔ اس واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا کے ذریعے عام ہونے کے بعد پورے امریکہ میں مظاہرے کیے جار ہے ہیں اور ریاستی حکومتوں نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے کئی شہروں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

انسانی اور سماجی حقوق کا دفاع کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ امریکہ میں سیاہ فاموں اور دیگر نسلوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو پولیس کے تشدد آمیز رویئے کا سب سے زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ٹیگس