Jun ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں چین کی فوجی مشقیں

چین کی فوج نے ہندوستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں فوجی مشقیں کی ہیں.

  ساوتھ چائنا کی رپورٹ کے مطابق تبت کے علاقے میں چین کی فوجی مشقوں میں ڈرون طیاروں، جنگی ہتھیاروں اور دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا- چین کی فوجی مشقیں ایسے وقت ہوئی ہیں جب گذشتہ کئی روز سے سرحدی علاقے میں ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

ہندوستان اور چین دو ہزار تین سے اب تک بارہا سرحدی اختلافات کے بارے میں مذاکرات کر چکے ہیں تاہم کسی نتیجے تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔

چین ، ریاست اروناچل پردیش کو جنوبی تبت اور اپنی سرزمین کا حصہ سمجھتا ہے لیکن نئی دہلی چین کے اس دعوے کو تسلیم نہیں کرتا۔ چین، ہندوستان کی ریاست ارونا چل پردیش کے نوے ہزار کلومیٹر مربع علاقے پر ملکیت کا دعوے دار ہے۔

ٹیگس