دنیا بھر میں کورونا سے اموات میں روز بروز اضافہ
دنیا بھر میں وباء کہیں تو شدت اختیار کر گئی ہے اور کہیں اس کا زور ٹوٹ چکا ہے یا کسی ملک میں اس کے اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 65 لاکھ 73 ہزار 585 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 88 ہزار 41 ہو گئیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 9 ہزار 142افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 1ہزار 783ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 84 ہزار 562 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 32 ہزار 568 زندگیاں نگل چکا ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 5ہزار 215ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4لاکھ32 ہزار277 ہو چکی ہے۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ87 ہزار 406 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 128 ہو چکی ہیں۔
برازیل میں مزید ایک ہزار 269، میکسیکو میں 470، برطانیہ میں 359 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
چین کے دفتر خارجہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ چین نے کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار عالمی ادارہ صحت کو دینے میں تاخیر کی ہے۔ یورپی ملک آسٹریا نے اٹلی کے علاوہ تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 65 لاکھ 73 ہزار 585 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 88 ہزار 41 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 15ہزار 12مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے بیشترکی حالت تشویش ناک ہے جبکہ31 لاکھ 70 ہزار 532 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔