Jun ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۹ Asia/Tehran
  • وینیزوئيلا کی کامیاب مہم سے جھلائے ہوئے امریکا نے ایران کے کئي بحری جہازوں پر پابندی لگائي

امریکا کی وزارت خزانہ نے وینیزوئیلا کے عوام کے لیے ایندھن ارسال کرنے کی ایران کی کامیاب مہم کے انتقام کے طور پر اس ملک کے متعدد بحری جہازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے عوام کے خلاف اپنے تازہ ترین دہشت گردانہ اقدام کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک سو پچیس بحری جہازوں اور تیل ٹینکروں کو پابندیوں کو فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ امریکی وزارت خزانہ کے غیر ملکی اثاثہ جات کے کنٹرول کے آفس نے پیر کے روز اس فہرست کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان جہازوں اور تیل ٹینکروں پر اس لیے پابندی عائد کی گئي ہے کہ یہ ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ پر پابندی اور اسی طرح ایران کے خلاف امریکا کی جامع پابندیوں کے زمرے میں آتے ہیں۔

 

امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف یہ اقدام ایسے عالم میں کیا گيا ہے کہ جب اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکا کی غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کروڑوں لیٹر پیٹرول کے ساتھ اپنے پانچ آئل ٹینکر وینیزوئیلا بھیجے تھے۔ اس طرح ایران نے وینیزوئیلا کے خلاف بھی امریکا کی دہشت گردانہ پابندیوں  کو ناکام بنا دیا۔ اقوام متحدہ، ناوابستہ تحریک، روس اور چین نے متعدد بار امریکا کی یکطرفہ پابندیوں کو غیر قانونی بتایا ہے۔

ٹیگس