Jun ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۵ Asia/Tehran

سوئزرلینڈ کے دسیوں ہزار لوگوں نے نسلی امتیاز کے خلاف مظاہرے کئے۔

امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی امریکی سفید فام پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد امریکہ سمیت کئی یورپی ممالک میں بھی نسل پرستی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور سوئزرلینڈ میں بھی وسیع پیمانے پر مظاہرے ہوئے جس میں دسیوں ہزار کی تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ امریکہ میں ایک سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں نہایت دلخراش انداز میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کے ہونے والے قتل کے بعد امریکہ میں نسلی اقلیتوں اور سیاہ فاموں کے ساتھ بد سلوکی کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کی لہر دوڑ گئی ہے۔ امریکی پولیس مظاہرین کو گاڑیوں سے کچلنے اور ان پر براہ راست فائرنگ کرنے جیسے غیر انسانی اور تشدد پسندانہ طریقے اختیار کر رہی ہے۔

پیوستہ شب ایٹلانٹا پولیس نے ایک رستوران کے احاطے میں کار پارکنگ کے دوران ایک سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کی خبر جاری کی تھی۔ اس واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو پولیس اہلکار ایک سیاہ فام نوجوانوں کے ساتھ الجھے ہوئے ہیں اور اسے گرفتار کرنے میں ناکامی پر ایک اہلکار برقی بندوق سے فائر کرتا ہے جس سے نوجوان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

ٹیگس