امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف گرا
Jun ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
ہونے والی سروے رپورٹ کے مطابق امریکہ کی اکثریت صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے نہ فقط خوش نہیں ہیں بلکہ ناراض بھی ہیں۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق گلیپ کی ہونے والی تازہ ترین سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف 39 فیصد امریکی عوام اس ملک کے صدر کے عنوان سے ٹرمپ کی کارکردگی سے راضی ہیں، جبکہ 57 فیصد امریکی عوام کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی طور پر ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن اور راضی نہیں ہیں۔
حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی سروے رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی مقبولیت 50 فیصد سے بھی کم ہو جائے گی۔
اس سے قبل این بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کو صرف 5 ماہ رہ گئے ہیں اور ہونے والی سروے رپورٹوں سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ صدر ٹرمپ کی سیاسی پوزیشن بری طرح خراب ہو چکی ہے۔