امریکی پابندیوں پر روس کا ردعمل
Jun ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۲ Asia/Tehran
روس کے وزیر توانائی نے اسٹریم ٹو گیس پائپ لائن کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے دیگر ملکوں کے امور میں امریکہ کی کھلی مداخلت قرار دیا ہے۔
روس کے وزیر توانائی الیگزنڈر نواک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسٹریم ٹو گیس پائپ لائن کے خلاف پابندیوں سے متعلق امریکی اقدام دنیا کے آزاد ملکوں کے امور میں کھلی مداخلت ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ پائپ لائن صرف ایک تجارتی منصوبہ ہے جس کا مقصد یورپ کو توانائی اور گیس کی برآمدات ہے۔ کئی امریکی سینیٹروں نے ایک بل پیش کر کے گیس پائپ لائن کے اس منصوبے میں تعاون کرنے والی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔ گیس پائپ لائن کے اس منصوبے میں روس کی گیس پروم اور یورپ کی پانچ دیگر کمپیناں تعاون کر رہی ہیں اور اس منصوبے کے تحت ڈنمارک، فنلینڈ، سوئیدن اور جرمنی سمیت یورپ کے کئی ملکوں کو گیس برآمد کی جائے گی۔