Jun ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • معاہدے سے یکطرفہ امریکی علیحدگی غنڈہ گردی تھی: چین

عالمی ایٹمی ادارے کے بورڈ آف گورنرز میں چینی نمائندے نے خبردار کیا کہ ایران مخالف معاہدہ نہ صرف جوہری معاہدے کو بلکہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے نظام کو بھی تباہ کر دے گا۔

بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے نائب سفیر هوایشنگ دای نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں، ایران کے جوہری معاہدے کو بچانا اور اس پر عمل در آمد ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے مسئلہ کو حل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

انہوں نے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کو یکطرفہ غنڈہ گردی قرار دیا جس سے تناؤ پیدا ہوا ہے۔ چینی عہدیدار نے امریکہ سے جوہری معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت اپنے وعدوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چینی نمائندے نے کہا کہ ایران نے واشنگٹن کی زیادہ سے زیادہ دبا‎ؤ ڈالنے کی پالیسی کے ردعمل پر اپنے جوہری وعدوں کو کم کر دیا اور تہران نے ہمیشہ کہا ہے کہ پابندیوں کی منسوخی اور جوہری معاہدے کے فوائد سے فائدہ اٹھانے کی صورت میں وہ معاہدے میں واپس آ سکتا ہے۔

هوایشنگ دای نے آئی اے ای اے اور ایران کے مابین تنازعات کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کو اس بات پر تشویش ہے اور ایران کی تشویش کو سمجھتا ہے، ایران نے ہمیشہ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کر کے  این پی ٹی معاہدوں کے دائرہ کار میں اپنے وعدوں اور سیف گارڈ کے معاہدے پر عمل درآمد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین جوہری معاہدے کے دیگر فریقوں کیساتھ اس معاہدے کے تحفظ اور ایرانی جوہری مسئلے کے سیاسی حل کے لئے کوشش کرے گا۔

ٹیگس