ہندوستان- چین تنازع، ٹرمپ نے مداخلت کر دی
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا، ہندوستان اور چین کے درمیان حال ہی میں سرحد پر ہوئی پرتشدد جھڑپ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جاری تصادم کے حل میں مدد کرنے کو تیار ہے۔
ٹرمپ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت پیچیدہ صورتحال ہے۔ ہم ہندوستان سے گفتگو کر رہے ہیں، ہم چین سے گفتگو کر رہے ہیں، ہم دیکھتے ہیں کہ کیا کر سکتے ہيں، ہم ان کی مشکلات کو دور کرنے میں مدد کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ مشرقی لداخ کی لگوان وادی میں گزشتہ پیر کو ہوئی جھڑپ میں ہندوستان کے 20 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ چین نے اس جھڑپ میں اپنے تین فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
اس سے پہلے امریکا نے چین کی شدید مذمت کی تھی۔ امریکا کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ چین اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دھوکے کر رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے ڈینمارک کے کوپن ہیگن میں منعقد جمہوریت پر منعقد ایک ورچوئل کانفرنس میں کہا کہ پیپلز لیبریشن آرمی نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہندوستان کے ساتھ سرحد پر کشیدگی پیدا کر دی ہے۔