ٹرمپ نے گھٹنے ٹیک دیئے، ونزوئیلا کے صدر سے ملاقات کی خواہش
امریکی صدر ٹرمپ نےونزوئیلا کے بارے میں ایک بار پھر اپنے موقف سے پسپائی اختیار کی۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بار ونزوئیلا کے صدر نکولس مادورو کو دھمکی دینے کے بجائے ان سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ونزوئیلا کے حزب اختلاف کے رہنما خوان گوآئیدو پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ونزوئیلا کے صدر نکولس مادورو سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور ونزوئیلا کے درمیان کشیدگی کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب واشنگٹن کے حمایت یافتہ حزب اختلاف کے رہنما خوان گوآئیدو نے اپنے خودساختہ صدر ہونے کا علان کیا تھا اور امریکہ نے اس کی بھر پور حمایت کی تھی۔ جس کے بعد ونزوئیلا کے صدر اور دیگر اعلی حکام نے اپنے ملک کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کاراکاس حکومت کے خلاف بغاوت کی امریکی سازش بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔