Jun ۲۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۷ Asia/Tehran
  • چین نے بنایا کورونا ویکسین لیکن ٹسٹ یواے ای میں؟

چین کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کا ٹسٹ متحدہ عرب امارات کے مریضوں پر کیا جائے گا اور اس کے لئے حکومت امارات نے چینی ماہرین کو اجازت دے دی ہے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق چین کے نیشنل بائیو ٹیکنالوجی شعبے نے اس کے لئے پوری آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ چینی ماہرین نے ویکسین کے ٹسٹ کے پہلے دو مرحلوں کا کام اپنے ملک میں ہی انجام دیا ہے لیکن چین میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہونے کی سے یہ عمل آگے بڑھانے کے لئے انہیں ایک دوسرے ملک کی خدمات لینے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔

چین کے نیشنل بائیو ٹیکنالوجی شعبے نے متحدہ عرب امارات میں ٹسٹ کئے جانے والے ویکسین کا نام یا مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔

چین کے علاوہ کورونا وائرس کی ویکسین بنانے میں امریکا نے بھی پیشرفت کا دعوی کیا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین اس سال کے آخر میں یا اگلے سال کے آغاز میں بازار میں  آ جائے گی۔ 

اس سے پہلے واشنگٹن نے چین پر الزام عائد کیا تھا کہ چینی ہیکرز ویکسین کے بارے میں ضروری دستاویزوں کو چرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس