Jun ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۱ Asia/Tehran
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا پالیسی ناکام ہے: امریکی اسپیکر

امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نے صدر ٹرمپ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اُن کو کورونا وائرس کے مقابلے میں ناکام قرار دیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوسی نے صدر ٹرمپ کی ہیلتھ پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ری پبلکن پارٹی اور صدر ٹرمپ کی  کوئی ہیلتھ پالیسی نہیں ہے سوائے اس کے کہ کورونا کے مریضوں کو  کیڑے مار دواؤں کے انجکشن اور وائیٹیکس دیا جائے۔

نینسی پیلوسی نے عمومی مقامات پر صدر ٹرمپ کے ماسک نہ لگانے پر بھی کڑی نکتہ چینی کی۔

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے اوباما کیئر کے نام سے جاری ہیلتھ پروگرام کا مذاق اڑاتے ہوئے اسے ایک لطیفہ قرار دیا ہے۔ ادھر سینٹ میں اکثریتی دھڑے کے سربراہ مچ مک کینل نے بھی کہا ہے کہ عوام کو سماجی فاصلے کی پابندی کرنا چاہیے اور جب تک ویکسین نہیں آ جاتا اس وقت تک ماسک ضرور لگائیں۔

ٹیگس