Jun ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۸ Asia/Tehran
  • مغرب کے یکطرفہ اقدامات پر روسی صدر کی تنقید

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے امریکہ کی سرکردگی میں مغرب کے یکطرفہ اقدامات کو ایک بار پھر اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک ٹی وی پروگرام میں مغربی ملکوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تسلط پسندی کا رجحان اور خودپسندی نہ صرف کسی نتیجے پر نہیں پہنچتی بلکہ مسائل و مشکلات کا باعث بھی بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو یہ بات سمجھ لینی ہوگی کہ مشترکہ مسائل کو متحدہ طریقے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے اور خود پسندی کسی بھی طرح سے مددگار ثابت نہیں ہوتی۔

ولادیمیر پوتن نے کہا کہ دنیا جتنا اس مسئلے کو درک کرے گی عالمی سطح پر تعلقات اتنا ہی زیادہ بہتر ہوں گے۔

حال ہی میں ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے ایک بیان میں عالمی سطح یورپ و امریکہ کی خود پسندی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایران اور روس کا یہ بیان بین الاقوامی قوانین کو فروغ دیئے جانے کے تناظر میں تیار کیا گیا ہے جس پر ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے دستخط کئے ہیں۔

ٹیگس