Jul ۰۲, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۹ Asia/Tehran
  • ریفرنڈم، پوتین پر روسی عوام کے اعتماد کا مظاہرہ تھا: کرملن ہاؤس

روس کے ایوان صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کے آئین میں اصلاحات کے لیے منعقدہ ریفرنڈم کے نتائج، اپنے صدر پر روسی عوام کے اعتماد کی نشانی ہیں۔

دیمتری پیسکوف نے جمعرات کو کہا کہ اس ریفرنڈم میں ہمدلی، صدر ولادیمیر پوتین پر روسی عوام کے اعتماد کی گہرائي کی کسوٹی تھی۔ انھوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ صدر پوتین پر اعتماد کے بارے میں کامیاب ریفرنڈم تھا۔ روس میں آئين میں اصلاحات کے لیے منعقد ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق اسی فیصد سے زیادہ لوگوں نے صدر ولادیمیر پوتین کی صدارت سن دو ہزار چھتیس تک جاری رکھنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ اس طرح وہ اگلے دو صدارتی انتخابات میں بھی شرکت کر سکتے ہیں اور اگلے سولہ سال تک روس کے صدر کے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔

آئين میں اصلاحات کا بل جنوری سن دو ہزار بیس میں پیش کیا گيا اور اس کے بعد روس کی پارلمینٹ ڈیوما نے مارچ میں ان اصلاحات کو منظوری دے کر ریفرنڈم کرانے کی تجویز پیش کی تھی تاکہ اس سلسلے میں براہ راست عوامی کی رائے حاصل کی جا سکے۔

ٹیگس