Jul ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
  • ٹرمپ امریکی تاریخ کے کمزور ترین صدر

امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ، امریکہ کی تاریخ کے کمزور ترین صدر ہیں۔

ڈیموکریٹ سینیٹر چاک شومر ( Chuck Schumer) نے ایم ایس این بی سی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صحت عامہ کے اہم ترین مسئلے اور اسی طرح اقتصادی بحران سے نمٹنے میں بری طرح ناکام رہے اور اب وہ امریکہ کی تاریخ کے کمزور ترین صدر بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر پوتین اور شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون کے مقابلے میں بہت ہی کمزور عمل کیا۔

 ڈیموکریٹ سینیٹر کا کہنا تھا کہ امریکہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور کورونا کے پھیلاو کے باعث عوام کی بڑی تعداد بے روزگار ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا کے پھیلاو کی وجہ سے اس ملک کی معیشت سنگین خطرات سے دوچار ہے اور کہا جا رہا ہے کہ جلد ہی امریکہ میں بے روزگاری کی شرح 50 فیصد تک ہو جائے گی۔

ٹیگس