امریکا: نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ، جرم بن گیا + ویڈیو
Jul ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
امریکا میں نسل پرستی اور سیاہ فاموں پر پولیس کے تشدد کے خلاف مظاہرے مسلسل ہو رہے ہیں لیکن پولیس کا تشدد رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
امریکی ریاست سیاٹل میں مظاہرین نے بلیک لائیوز میٹر عنوان کے تحت مظاہرے کئے۔
پولیس نے پر امن مظاہرے کرنے والوں کو گرفتار کر لیا۔ مظاہرے 25 مئی سے مسلسل ہو رہے ہیں۔
آئے دن سیاہ فاموں کے خلاف امریکی پولیس کے ذریعہ روا رکھے گئے ظلم و تشدد کے ویڈیوز سامنے آتے رہتے ہیں ۔ انسانی حقوق اور مساوات کے کھوکھلے نعرے لگانے والے امریکا کی قلعی دنیا کے سامنے کھل گئی ہے۔
سفید فام پولیس افسر ڈریک شوون نے پچیس مئی کو نو منٹ تک اپنے گھٹنے سے گردن دبا کر ایک سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کو قتل کر دیا تھا۔ سفید فام پولیس افسر کے اس وحشیانہ اقدام کے خلاف پورے امریکہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔