Jul ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran

امریکا انسانی حقوق کا دعوی تو بہت کرتا ہے لیکن اپنے ہی شہریوں کے حقوق کو بری طرح پامال کر رہا ہے۔

نسل پرستی کے خلاف ہونے والے ملک گیر مظاہروں کی سرکوبی میں امریکی حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

فائرنگ سے لے کر آنسو گیس کی شیلنگ تک، سبھی حربے مظاہرین پر آزمائے گئے لیکن مظاہروں کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں امریکی انسانی حقوق کے دعوے کو برملا کیا گیا ہے۔

امریکا میں جب مظاہرین نے نسل پرستوں اور غلامی کی علامتوں کو گرانا شروع کر دیا تو امریکا کے سب سے زیادہ نسل پرست صدر ٹرمپ چیخ اٹھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں مجسموں کو گرانے کے عمل کو امریکی اقدار کی بنیادیں ہلانے سے تعبیر کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے قومی دن کے موقع پر ماؤنٹ رشمور میں ہزاروں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدم مساوات کے خلاف ہونے والے احتجاج سے ملک کے سیاسی نظام کی بنیادوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ 'کوئی غلطی نہیں کرنا، بائیں بازو کا یہ ثقافتی انقلاب امریکی انقلاب کو نکال باہر کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے'۔

امریکی صدر کا کہنا کہ 'ہمارے بچوں کو اسکولوں میں اپنے ملک سے نفرت کرنے کا سبق پڑھایا جارہا ہے'۔

انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ 'نیشنل گارڈن آف امریکن ہیروز' بنائیں گے جہاں امریکا کے عظیم لوگوں کے مجسمے ہوں گے اور بڑا پارک ہوگا۔

ٹیگس