برطانیہ کی پابندیوں کا جواب ضرور دیا جائے گا: روس
روس کے صدر کے ترجمان نے وارننگ دی ہے کہ اس ملک کے بعض اعلی رتبہ حکام پر پابندی لگانے کے برطانیہ کے اقدام کے خلاف ضرور جوابی کارروائي کی جائے گي۔
کرملن ہاؤس کے ترجمان دمتری پیسکوف نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ روس کی ایک جیل میں ایک وکلی سرگئي میگنیتسکی کے قتل میں شرکت کے الزام میں روس کے اٹارنی جنرل اور بعض دیگر اعلی حکام پر پابندی عائد کرنے کا برطانیہ کا اقدام بغیر جواب کے نہیں رہے گا۔ روسی خبر رساں ایجنسی ایتار تاس نے اس سلسلے میں رپورٹ دی ہے کہ پیسکوف نے کہا کہ ہم اس طرح کے غیر دوستانہ اقدامات پر صرف افسوس نہیں ظاہر کر سکتے اور یقینی طور پر روس کے مفادات کے تناظر میں جوابی کارروائي انجام دی جائے گي۔
یاد رہے کہ چھے جولائي کو روس کے وزیر خارجہ ڈومنیک راب نے کہا تھا کہ ایک روسی وکیل سرگئي میگنیتسکی کو جیل میں قتل کیے جانے کے خلاف لندن، روس کے بعض حکام پر پابندی عائد کرے گا۔ برطانیہ نے روس کے پچیس افراد پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔