Jul ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کورونا کےخلاف عالمی کوششوں کو ناکام بنا رہے ہیں: نینسی پلوسی

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کورونا کے خلاف عالمی کوششوں کو ناکام بنا رہے ہیں.

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے امریکی دستبرداری کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کی طرف سے عالمی ادارہ صحت سے امریکہ کا سرکاری طور پر انخلاء ایک بے وقوفی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کورونا کے خلاف عالمی جنگ میں تعاون کر رہا ہے، کورونا وائرس سے لاکھوں جانوں کو خطرہ ہے، مگر امریکی صدر کورونا وائرس کو شکست دینے کی عالمی کاوشوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکہ کے ایک اعلیٰ طبی عہدیدار نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اوکلاہوما میں متنازع انتخابی جلسہ کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافے کی وجہ بنا۔ یہ جلسہ ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں ہوا تھا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے شہر کے ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر بروس ڈارٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹلسا میں گذشتہ دو روز میں کورونا کے سینکڑوں نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ جب ان سے ایک رپورٹر نے پوچھا کہ کیا بینک آف اوکلاہوما سینٹر میں بیس جون کو ہونے والا جلسہ اس اضافے کی وجہ ہے تو انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند دنوں میں یہاں تقریباً پانچ سو نئے کیسز سامنے آئے ہیں ان کا اشارہ بظاہر ٹرمپ کے انتخابی جلسے اوراس سے منسلک مظاہروں کی جانب تھا۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں سے با آسانی آگاہ ہونے کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

ٹیگس