Jul ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر خارجہ کی  ہرزہ سرائی

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دعوی کیا ہے کہ ان کا ملک بقول ان کے ایران کے میزائل خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے خلیج فارس کے ساحلی عرب ملکوں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات سے شائع ہونے والے اخبار نیشنل کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کئی طریقوں سے خلیج فارس کے ساحلی ملکوں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے تاکہ بقول ان کے ایران کے میزائل خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔

امریکی وزیر خارجہ نے یہ دعوی بھی کیا کہ ایران کے خلاف اسحلہ جاتی پابندیوں میں توسیع نہ کی گئی تو مغربی ایشیا عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا۔ ان کا دعوی تھا کہ امریکہ خود کو ایران کی بڑھتی ہوئی میزائلی طاقت کے مقابلے میں خلیج فارس کے ملکوں کی سلامتی میں مدد فراہم کرنے کا پابند سمجھتا ہے۔

ایران کے خلاف اسلحہ کی خرید و فروخت کے متعلق اقوام متحدہ کی عائد کردہ پابندیاں سلامتی کونسل کی قرار داد بائیس اکتیس کے تحت رواں سال اکتوبر میں ختم ہو جائیں گی۔

امریکی حکام ایران کے خلاف اسحلہ جاتی پابندیوں میں توسیع کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہیں تاہم انہیں اب تک ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

روس اور چین نے ایران کے خلاف پابندیوں میں توسیع کی کھل کر مخالفت کی ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوئن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ 

ٹیگس