Jul ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکہ، ایران کے ساتھ فوجی جنگ نہیں چاہتا: دہشت گرد امریکی کمانڈر کا اعتراف

امریکہ کی دہشتگرد فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل میک کنزی نے اعتراف کیا کہ ہماری پوری توجہ ایران کے ساتھ اقتصادی اور سفارتی جنگ پر مرکوز ہے اور ہم ایران سے فوجی جنگ نہیں چاہتے۔

جنرل مک کنزی نے لبنان کے ایل بی سی آئی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر دباؤ ڈالنے کی جنگ ، اقتصادی اور سفارتی جنگ ہے اور ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ امریکہ، ایران سے فوجی جنگ نہیں کرنا چاہتا- 

مغربی ایشیا میں دہشت گرد امریکی فوج کے کمانڈر میک کنزی نے علاقے میں امریکہ کے اقتصادی مفادات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ہمارا ایک مقصد اور بھی ہے اور وہ یہ کہ ہم اپنے ملک پر حملے کو روکنا چاہتے ہیں۔

امریکہ کی دہشتگرد فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے عراق و افغانستان میں تعمیر و ترقی اور امن و استحکام قائم کرنے میں واشنگٹن کی ناکامی کے بارے میں کہا کہ علاقے میں ان دونوں اہداف کے حصول کے لئے ممالک کا تعاون ضروری ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوئن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ 

ٹیگس