Jul ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۹ Asia/Tehran
  • سعودی حکام پر پابندی لگانے کے بعد لندن نے ریاض سے معافی مانگي

برطانوی وزیر خارجہ کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کے سبب بعض سعودی حکام پر پابندی لگانے کے بعد اس ملک کے وزیر دفاع نے ٹیلی فون کر کے ریاض کے حکام سے معافی مانگي ہے۔

روزنامہ انڈیپینڈینٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ انگریز وزیر دفاع بین ویلیس نے بدھ کے روز سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فونی رابطہ کر کے ان کی حکومت کی جانب سے بعض سعودی حکام پر پابندی عائد کیے جانے کے لیے معافی مانگي اور ان کی دلجوئي کی لیکن لندن نے اس بات کو منظر عام پر نہیں آنے دیا۔ البتہ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اس موقع کا فائدہ اٹھایا اور اپنی ویب سائٹ پر یہ خبر شائع کر دی۔

نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ برطانیہ کے وزیر دفاع بین ویلیس نے بدھ کے روز نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فونی رابطہ کر کے خطے کے استحکام کے سامنے موجود خطروں سے مقابلے میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا اور اسی طرح دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات میں توسیع بالخصوص ہتھیاروں کی برآمد کے لیے اپنے ملک کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لنکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ 

ٹیگس